Mon Nov 09, 2026

امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کی ایران کے خلاف 25 کروڑ شیکل ہرجانے کی درخواست امریکا ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان انقلاب جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی عراقچی کے 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے امریکا کو خطے میں فوجی اڈے دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی فوج عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست

روزانہ کی خبریں

امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم

بغداد : عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو پیش کیے گئے جنگی منصوبے میں عراق کے راستے ایران پر زمینی حملے کا امکان بھی شامل تھا، عراقی اخبار ’’المدیٰ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق علی الزیدی نے شیعہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد فریم ورک کوآرڈی نیشن کے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق ایک منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جس میں عراق کے راستے جنوبی ایران میں امریکی فوجی داخل کرنے کا ایک ممکنہ منظرنامہ بھی شامل تھا۔ الزیدی نے بتایا کہ انہیں اس خفیہ منصوبے کی بعض تفصیلات تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ منصوبے میں ایران کے خلاف کارروائی کے تین ممکنہ منظرناموں کا ذکر کیا گیا تھا، جن میں سے ایک عراق کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے جنوبی ایران میں زمینی فوجی کارروائی کا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے کویت سے متعلق ایک ممکنہ ایرانی کارروائی اور اس میں عراقی مزاحمتی گروہوں کی معاونت کے خدشات پر بھی گفتگو کی۔ اسی اجلاس کے دوران علی الزیدی نے ایران کی حمایت میں کسی نئی امریکی-ایرانی جنگ میں شامل ہونے والے عراقی مزاحمتی گروہوں کو خبردار کیا کہ حکومت ان کے رہنماؤں کے خلاف گرفتاریوں سمیت سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ اس سے قبل 5 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھی الزیدی نے واضح کیا تھا کہ عراق کی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular