
مزار شریف: افغانستان کے شہر مزار شریف میں بس پر بم حملے میں سات افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ حیرتان آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانیوالی بس کو صبح سات بجے نشانہ بنایا گیا۔ بم سڑک کے کنارے ایک ٹھیلے میں رکھا گیا تھا اور بس نزدیک آتے ہی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے کمپنی ملازمین سمیت کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے 7افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































