
اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ویب سے متنازع مذہبی مواد ہٹانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور کو 30 دن کا وقت دے دیا۔ عمران احمد شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ نکاح نامے میں ختمِ نبوت کا حلف شامل کرنے کی تجویز پر کیا پیش رفت ہوئی؟ سیکریٹری مذہبی امور نے جواب دیا کہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، جن کی جانب سے تاحال جواب نہیں ملا۔چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ متنازع مذہبی مواد ویب سے ہٹانے پر کیا پیش رفت ہوئی ہے؟مذہبی امور کے حکام نے جواب دیا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کا حکم آ چکا ہے، پی ٹی اے نے عمل درآمد نہیں کیا۔کمیٹی نے ویب سے مواد ہٹانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور کو 30 دن کا وقت دے دیا۔


































