
تہران : ایران نے امریکی کی جانب سے قومی پرچم کی توہین پر فیفا کی اخلاقیات کمیٹی میں شکایت درج کرادی۔ امریکی فٹبال ٹیم نے فسادیوں سے یکجہتی کیلئے اپنی ویب سائٹ پر ایران کا پرچم بغیر نشان کے آویزاں کیا جو بین الاقوامی ضوابط اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔ جس پر شکایات درج کرادی گئی ہے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ بین الاقوامی کنونشنز کے تحت کسی ملک کے جھنڈے کا احترام ایک اٹل اصول ہے اور دنیا کی تمام ریاستوں کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ امریکیوں کے اس اقدام کا محاسبہ کیا جائے گا۔


































