Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین میں امریکی فوجی ٹھکانوں، الرفاع اور عوالی بیسز، پر میزائلوں اور ڈرونز سے مشترکہ حملہ کیا ہے۔ آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتے کی شب جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور امریکی فوج کی دیگر وسیع تر جارحانہ کارروائیوں کے براہِ راست جواب میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بحرین میں الرفاع اور عوالی فوجی اڈوں پر نصب امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈارز کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں نقصان پہنچایا گیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق، ہفتے کی صبح سے خطے میں اپنی افواج کو فضائی تحفظ فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی مہنگی فوجی کارروائیاں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اس کے بجائے ان کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی تحفظ میں موجود فوجی سازوسامان اور بحری و فضائی اثاثوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تازہ کارروائی دو امریکی ایم کیو ون (MQ-1) اور ایم کیو نائن (MQ-9) جاسوس اور جنگی ڈرونز کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد کی گئی، جس پر آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین میں دونوں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران کی فضائی حدود اس کی مسلح افواج کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہیں اور کسی بھی جارح ملک یا فوجی قوت کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کا ایران کی طرف سے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ حالیہ حملہ گزشتہ چند روز کے دوران بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر ایران کی جانب سے تیسرا جوابی حملہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular