Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

یمن کے جزائر پر قبضہ، انصار اللہ کا عرب امارات کو سخت نتائج کا انتباہ

صنعا: انصاراللہ نے یمن کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل جزائر میں مشکوک سرگرمیاں جاری رکھنے پر متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے رکن عبداللہ النعمی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ وہ بہت ہوشیار ہے اور یمن کے بعض صوبوں اور جزائر پر قبضہ اورصیہونی، برطانوی اور امریکی فوجیوں کے حوالے کرکے وہ یمنی بلیسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات یمنی عوام سے تکبرانہ رویہ اختیار کر کے گمان کرتا ہے کہ یمنی قوم جاہل اور پسماندہ ہیں اور انہیں دوستوں اور دشمنوں کا علم نہیں ہے، اگر یمن کے لوگوں کے پاس پتھر کے علاوہ کوئی بھی چیز نہ ہوتی تو اس وقت بھی متحدہ عرب امارات کو اپنی سوچ اور اندازوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت تھی اب تو یمن کے پاس بلیسٹک میزائل اور ڈرون بھی موجود ہیں جن سے ہم اس چھوٹے سے ملک کو درست راستے اور دنیا کے سامنے توبہ کرنے پر مجبور کر دیں گے۔ النعمی نے کہا کہ یمنی افواج اس وقت مکمل طور پر الرٹ ہیں اور وہ کسی بھی دفاعی اقدام یا حتیٰ حملے کے لئے تیار ہیں، جنگ بندی کے دوران یمنی افواج نے دفاعی صلاحیت اور دفاعی صنعت کے میدان میں خاصی ترقی کرلی ہے اور اسی دفاعی ترقی سے محاصرہ اور جنگ کے جاری رہنے کی صورت میں دشمن کو وہ سبق دیں گے جس سے وہ نادم ہوکر اپنی انگلیاں کاٹنے پر مجبور ہو جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular