
اسلام آباد: حکومت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ ورثا کو نظر انداز کرکے سرکاری مدعیت میں درج کرلیا۔ سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کا ازخود نوٹس لیکر مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عدالتی حکم پر حکومت نے فوری طور پر مقدمہ تو درج کیا لیکن مقتول کی والدہ اور اہلیہ سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔ایف آئی آر میں خرم احمد، وقار احمد، طارق احمد وصی اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ اہلیہ ارشد شریف جویرہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم ابھی زندہ ہیں مقدمہ درج ہوگا تو وہ ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں ہی ہوگا۔


































