
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ مذہب سے متعلق معاملات افراد کے ہاتھوں میں نہیں دیے جاسکتے بلکہ ریاستی مشینری کو انہیں انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنا چاہیے۔جسٹس فائزعثیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل بینچ توہینِ مذہب سے متعلق ایک کیس کی سماعت کررہا تھا جس میں ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت لینے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ مذہبی معاملات میں ریاستی مشینری کو لوگوں کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے۔


































