Wed Oct 07, 2026

ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی فوج کے کنٹرول میں ہے، ایرانی جنرل سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ کے ذریعے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا، انصار اللہ یمن میں شدید لڑائی، سعودی نواز فورسز کے پیشرفت کے دعوے، انصار اللہ نے حملے پسپا کردیے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ امریکا پر عدم اعتماد کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایرانی صدر دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 4 رہنماوں کے وارنٹس منظر عام پر لانے کا حکم عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے نقصانات کا حساب لیا جائے، ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کو بغیر کسی قیمت کے دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، پاسداران انقلاب ٹرمپ صرف اپنے تصور میں ایران کیخلاف فتح حاصل کرسکتے ہیں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے مکمل حصول تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ اُنہوں نے کہا پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغانوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے اور مشکل حالات میں بھی ہمدردی و ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اقوام متحدہ افغانوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو یکجہتی اور حل کا ذریعہ سمجھتا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نے دہشتگردی اور جائز سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استقامت اور حوصلے کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے دو شدید ترین تنازعات، خلیج و مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ، کے حوالے سے اہم ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو عالمی تنازعات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنانے سے باز آئے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دنیا کے پہلے دس ممالک میں شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد حملوں کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دفتر خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular