
ابوجا : نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے ارکان نے آذربائیجان میں مسلم موومنٹ فار یونٹی کے شیعہ ارکان اور اس کے سربراہ شیخ حاجی طالح باقر زادہ پر ظلم و تشدد کیخلاف ریلی نکالی۔ ابوجا کی مرکزی مسجد سے نکالی گئی ریلی میں اسلامی تحریک کے اکیڈمک فورم کے نیشنل سیکریٹری عبداللہ موسیٰ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ آذربائیجان حکومت غیر قانونی طور پر مقدمہ چلا رہی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر مرگ بر امریکا، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حاجی طالح باقر زادہ پر تشدد بند اور انہیں فور رہا کیا جائے۔اسی طرح کے ایک احتجاج میں ریاست کانو کے مسلمانوں نے آذربائیجان کے مظلوم شیعوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔


































