Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

تہران : ایران نے مالی مشکلات کے باوجود حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں تاکہ لبنان میں رواں سال اسرائیل کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ یہ اِس جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے حزب اللہ کے حامیوں کے لیے تنظیم کی جانب سے ملنے والی پہلی بڑی امداد ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کو یہ رقم گزشتہ ماہ ایک ایسے وقت پر موصول ہوئی جب امریکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور تہران کے لیے اپنے لبنانی اتحادی تک رقم پہنچانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رقم منتقل کرنے والے ثالثوں نے یہ رقم منتقل کرنے کے عوض 20 فیصد فیس وصول کی، جس سے حزب اللہ کے ساتھ مالی معاملات میں شامل خطرات نمایاں ہوتے ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق یہ فیس معمول کی شرح سے چار گنا زیادہ تھی۔ حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے تبصرے کے لیے رابطہ کیے جانے پر کہا کہ رقم کا انتظام کر لیا گیا ہے اور اسے تقسیم کرنے کے منصوبے کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا، تاہم انہوں نے رقم کے ذریعے کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular