
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ شہر القدس میں دو کارروائیوں کو سراہتے ہوئے شکہاہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کی طرف سے فلسطین پر حکومت کے قبضے کو مسترد کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے کہاکہ یہ جرات مندانہ کارروائیاں فلسطینی قوم کی جانب سے اسرائیلی قبضے کو مسترد کرنے کا ایک حقیقی نمونہ ہیں، اور دشمن کے استکبار کا مقابلہ کرنے اور اس کے جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواب دینے کے ان کے مضبوط عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ دشمن کے سخت حفاظتی حصار میں گھسنے کی صلاحیت کی تصدیق کرتے ہیں اور صیہونیوں کو مناسب جگہ اور صحیح وقت پر تکلیف دہ ضرب لگانے کی عکاسی ہے۔


































