
سرگودھا: سرگودھا میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 شیعہ نوجوانوں کو بے بنیاد مقدمہ میں قید کی سزا سنا دی۔ زاہد عباس، توقیر، وجاہت، محبت حسین، تقی شیرازی کو لاہور اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں سے جبری گمشدہ کیا گیا تھا بعد میں انہیں کالعدم سپاہ محمد کا کارکن قرار دیکر مقدمہ درج کرلیا گیا، ان پر کالعدم جماعت کیلئے چندہ جمع کرنے اور پمفلٹس تقسیم کرنے کا الزم عائد کیا گیا۔ عدالت نے تمام جوانوں کو پانچ پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنائی۔ جوانوں کے وکیل عارف نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے اس کیس میں ملزمان کیخلاف کوئی شہادت نہیں، سی ٹی ڈی کوئی ثبوت بھی پیش کرنے سے قاصر رہی، اس کے باوجود انسداد دہشت گردی عدالت نے نوجوانوں کو سزا سنا دی۔


































