
دوحہ: فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو ہراکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ اور تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، مراکش نے جیت کے بعد میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔ کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم کے ساتھ گشت کیا۔ کوارٹر فائنل میں پرتگال کا مقابلہ مراکش سے دس دسمبر کو ہوگا۔


































