
واشنگٹن : امریکا نے کالعدم القاعدہ برِصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں پر پابندی لگادی ۔ القاعدہ برِصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحییٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔القاعدہ کے ریکروٹنگ محمد معروف اور ٹی ٹی پی کے قاری امجد بھی دہشت گرد قرار دیے گئے ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا میں ان چاروں دہشت گردوں کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔امریکا افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ادھر امریکا کی عدالت نے افغانستان میں ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی۔ نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے۔جیرومی پٹمین نے جعلی کاغذات کے ذریعے افغان شہریوں کو خصوصی ویزا دلوانے کی کوشش کی۔


































