
کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک کی منی پال یونیورسٹی میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہنے پر پروفیسرکو معطل کر دیا گیا۔
پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہا جس پر طالب علم نے بھی استاد کو کھری کھری سنادیں۔طالب علم نے پروفیسر سے کہا کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ مجھے دہشت گرد کے نام سے نہیں پکار سکتے۔ کیا آپ اپنے بیٹے سے یہ بات کریں گے؟ آپ پروفیشنل ہیں، آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ طالب علم کی برہمی پر استاد کوئی جواب نہ دے سکے اور معذرت کرلی ۔


































