Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع فوجی اڈے کینیڈین فورسز بیس وین رائٹ میں ایک سنگین واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیرِ دفاع ڈیوڈ میک گنٹی نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے، تاہم حکام نے تاحال متاثرین کی حتمی تعداد اور آتشزدگی کی وجہ ظاہر نہیں کی۔ وزیرِ دفاع کے مطابق صورتِ حال بدستور حساس ہے اور متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ہنگامی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ روز فوجی اڈے کے ایک تربیتی علاقے میں لگی۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً چار بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے فوجی اڈے کی حدود عبور کرلیں اور قریبی دیہی علاقے تک پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق تیز ہواؤں نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیا، جس کے باعث فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق وین رائٹ کے مقامی طبی مراکز پر زخمیوں کی بڑی تعداد آنے کے باعث دباؤ

Read More

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں

پیرس : فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں، تعلیمی اداروں کی خراب صورتِ حال اور عوامی خدمات میں کمی کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پُرتشدد صورت اختیار کرلی ہے۔ پیرس سمیت متعدد شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن استعمال کیے، جبکہ بعض مقامات پر گاڑیوں، دکانوں اور سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق، مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، مزدور تنظیموں، کسانوں اور 2018 کی ’’یلو ویسٹ‘‘ تحریک سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مظاہروں میں شریک افراد نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے، اجرتوں اور پینشن میں اضافہ کرنے اور تعلیم سمیت بنیادی عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج میں شریک افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ نے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار مظاہرین کی شرکت بتائی، جبکہ منتظمین نے یہ تعداد تقریباً 8 لاکھ قرار دی۔ ملک بھر میں درجنوں شہروں میں ریلیاں اور احتجاجی سرگرمیاں منعقد ہوئیں گزشتہ رات تک وزیراعظم سیباستیاں لیکورنو نے تقریباً 1,200

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک

صنعا: یمنی فوج نے نجران کے قریب ایک سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر نجران کی سرحد کے قریب انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔ سعودی اتحاد نے نجران میں ایک اے ایچ سِکس آئی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو سعودی وزارتِ نیشنل گارڈ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط