Fri Nov 27, 2026

اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں آج اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اجلاس میں یمن تنازع پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اسکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں کے سالانہ اور ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
علاوہ ازیں خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل جاری بدامنی واضح طور پر اجلاس کے ایجنڈے کا ایک اہم نکتہ ہوگی اور یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اجلاس میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان اور ترکیے کے لیے خطرہ ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے، انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت وسیع علاقوں پر قابض حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular