Mon Nov 16, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع

اسلام آباد: اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اقتصادی تعاون کے لیے ای سی او کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں اسلام آباد اعلامیے کو حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔
ای سی او سیکریٹری جنرل تنظیم کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کریں گے، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہانِ وفود اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اجلاس میں ای سی او کے علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا، ای سی او کے شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور خصوصی اداروں کی رپورٹس کا جائزہ اور منظوری دی جائے گی، ای سی او سیکریٹریٹ کے انتظامی اور مالی امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اجلاس میں پہلے ہائی لیول کوآرڈینیشن رپورٹ سے متعلق مجوزہ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ای سی او وزرائے کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا بھی فیصلہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او کے سینئر حکام کا اجلاس سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارتی اجلاس کے لیے ایجنڈے اور مجوزہ اسلام آباد اعلامیے کو حتمی شکل دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ای سی او کے انتظامی اور مالی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تنظیم کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک اور تین مبصرین ہیں، پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس کو خطے میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular