Wed Nov 04, 2026

امریکا میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلم سینیٹر منتخب ٹرمپ بدترین صدر اور تاریخ کی کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، چک شومر غزہ کے بچوں کے ڈاکٹر آدم حموی رکن کانگریس منتخب امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی، جنونی ٹرمپ نے مان لیا ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو تاریخی شکست، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل امریکی جواب ناقابل قبول، شرائط پوری ہونے تک ہرمز نہیں کھلے گی، محسن رضائی بحرین میں درجنوں آئمہ مساجد گرفتار ٹرمپ کا اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو شرائط پر عمل کرنا ہوگا، کاظم غریب آبادی امریکا اور ایران قطر کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان ایران نے بندر خمیر کے اوپر 2 امریکی ڈرونز مار گرائے انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ لگ گئی قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے

روزانہ کی خبریں

امریکا میں تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلم سینیٹر منتخب

واشنگٹن: امریکا میں تاریخ رقم ہوگئی، عبدل السید امریکی تاریخ میں پہلے مسلم سینیٹر بن گئے۔ انہوں نے ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی، امریکی میڈیا کے مطابق عبدل السید نے تقریباً 51.8 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ مائک راجرز نے لگ بھگ 46.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ وکٹری اسپیچ میں عبدل السید نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے، امریکا کی ترقی کے لیے کام کروں گا، ان کا کہنا ہے کہ میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔
انتخابی مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ’جہادی‘ تک کہہ دیا تھا۔ ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ میں ان کی موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ لیکن انتخابی نتائج نے پوری کہانی بدل دی۔ جس رہنما کو ٹرمپ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، اب وہی امریکی سینیٹ پہنچنے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular