واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ شاید پیٹرول کی قیمت کی صورت میں سامنے آنے والے قلیل مدتی نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے اچھا کام کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بہت سے معاملات پر ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں جس میں امیگریشن کا معاملہ بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے تازہ بیان میں کابینہ میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہم کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔


































