
آیةاللّٰہ سید شہاب الدین مرعشی نجفی رحمۃ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں:
قم آنے کی وجہ یہ تھی کہ میرے والد سید محمود مرعشی نجفی رحمۃ اللّٰه علیہ (جو کہ معروف زاہدوں اور عابدوں میں سے تھے) نے جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کے حرم میں چالیس راتیں قیام کیا تاکہ اس بزرگوار کی زیارت کر سکیں۔
ایک رات (مکاشفہ کی حالت میں) انہوں نے امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام کو دیکھا کہ آپؑ ان سے فرما رہے ہیں:
اے سید محمود! تم کیا چاہتے ہو؟
انہوں نے عرض کیا میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جنابِ سیدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیها کی قبر کہاں ہے؟
تاکہ میں ان کی زیارت کر سکوں۔
جناب امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام نے فرمایا:
میں ان کی وصیت کے خلاف ان کی قبر کو ظاہر نہیں کر سکتا،
انہوں نے عرض کیا:
پھر زیارت کے وقت میں کیا کروں؟
امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ والسّلام نے فرمایا:
خداوندمتعال نے جناب سیّدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا کا جلال و جبروت جنابِ فاطمہ معصومہ قم سلام اللّٰه علیہا کو عطا فرمایا ہے جو کوئی بھی جناب سیّدہ فاطمةالزہراء سلام اللّٰه علیہا کی زیارت کا ثواب حاصل کرنا چاہے وہ جنابِ فاطمہ معصومہ قم سلام اللّٰه علیہا کی زیارت کرے۔
*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*


































