Mon Nov 02, 2026

تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا بنیادی اڈہ ہے، ترجمان پاک فوج نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں نئی جنگ کا جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں قطری ایل این جی بردار جہاز پر خلیج فارس میں حملہ پاکستان کو افغانستان سے حملوں پر تشویش ہے، امریکی وزیر خارجہ کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جائے، ولی امر مسلمین کی ایرانی فوج کو ہدایت ایران کی شرائط تسلیم ہونے کے بعد ہی امریکا سے مذاکرات کی نوعیت طے ہوگی: عباس عراقچی ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے اور محسن رضائی کیساتھ رابطے میں ہیں

روزانہ کی خبریں

تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی

TEHRAN, IRAN – JUNE 16: (RESTRICTIONS: NO Access Israel Media/Persian Language TV Stations Outside Iran/Strictly No Access BBC Persian/VOA Persian/Manoto TV/Iran International TV) (—-EDITORIAL USE ONLY – MANDATORY CREDIT – ‘IRANIAN FOREIGN MINISTRY / HANDOUT’ – NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS – DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS—-) Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi discusses the agreement reached with the United States and regional developments at a meeting with ambassadors and diplomatic representatives from foreign countries in Tehran, Iran, on June 16, 2026. ( Iranian Foreign Ministry / Handout – Anadolu Agency )

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر بدستور قائم ہے۔
کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کے مطابق عباس عباس عراقچی نے ارکان کو حالیہ علاقائی اور سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا، بریفنگ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وفود کے حالیہ دورہ ایران اور ان سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی بھی شریک تھے، اجلاس میں ایران کے رہبر اعلیٰ کی جانب سے کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لئے تیاری سے متعلق ہدایات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مسلح افواج کی مکمل تیاری اور دفاعی استعداد کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ایرانی صدر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزرا کو مذاکرات اور سفارتی رابطوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے کابینہ کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل اور اس سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular