Wed Oct 28, 2026

ماسکو : ایرانی صدر کی روسی ہم منصب اور امیر قطر سے ملاقات پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، ایک شہری جاں بحق، 5 زخمی بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس پائیدار امن کے لیے نئے علاقائی سکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس ایران کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار امن وسلامتی ممکن نہیں، عمانی وزیر خارجہ اردنی فوج کے شام میں فضائی حملے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی رہبر معظم مکمل صحت مند ہیں، انہیں ملکی معاملات پر مکمل گرفت حاصل ہے، قالیباف یمن کی فوجی صلاحیتوں کو کم تر سمجھنا مخالفین کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے، انصار اللہ طاقتور ایران، سائنسی و تکنیکی طاقت کی بنیاد پر مضبوطی سے کھڑا ہے: ولی امر مسلمین ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے، پزشکیان تہران : 4 ملکی اجلاس کا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ایران نے جارحیت کی صورت میں ممکنہ اہداف واضح کردئے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل ’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب

روزانہ کی خبریں

پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، ایک شہری جاں بحق، 5 زخمی

پشاور : پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان ریجیم نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ​افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے میں ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ​پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ بھرپور جواب دیا،​ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے، پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular