
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو ان کا احتساب کریں گے جو خود کو احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو کرپٹ قرا دیتے ہوئے کہاکہ باجوہ نے ان کی حکومت گرائی۔ اُنہیں سمجھایا کہ شہباز شریف پر 16 ارب کے کرپشن کیسز ہیں، اسے کس طرح لا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروائے گئے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا۔ 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔ اسمبلیاں ٹوٹنے کی صورت میں تین ماہ کے اندر الیکشن کروانا نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔


































