Tue Nov 10, 2026

تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کی ایران کے خلاف 25 کروڑ شیکل ہرجانے کی درخواست امریکا ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان انقلاب جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی

روزانہ کی خبریں

مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، پاکستان خطے میں پرامن، مستحکم اور معاشی طور پر مربوط ماحول کا خواہاں ہے۔
مارگلہ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کیلئے مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، عالمی قوانین کا غیر منصفانہ اطلاق تفریق پیدا کرتا ہے، اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، تاہم بین الاقوامی سلامتی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو فروغ دینا ہو گا۔
نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات کا حامی ہے کہ کسی ملک کی سر زمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، قومی سلامتی کا تحفظ اور علاقائی استحکام برقرار رکھنا اہم چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مجوزہ دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان قومی سلامتی مضبوط بنانے کے ساتھ سفارتی روابط اور ترقی کے مواقع بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular