
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے، نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، ان کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں ہے ، وہی لوگ انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں جن کا ان دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک سہولت کار جو انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کررہا تھا وہ اب وہاں موجود نہیں۔


































