Sat Oct 31, 2026

کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جائے، ولی امر مسلمین کی ایرانی فوج کو ہدایت ایران کی شرائط تسلیم ہونے کے بعد ہی امریکا سے مذاکرات کی نوعیت طے ہوگی: عباس عراقچی ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے اور محسن رضائی کیساتھ رابطے میں ہیں ٹرمپ کی الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی آبنائے ہرمز، سپر ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی ایران کیلئے ایٹم بم بنانا بچوں کا کھلونا بنانے جیسا ہوگا، سابق ایرانی عہدیدار امریکا ایران معاہدے کی کوشش، قطری ثالث پھر تہران پہنچ گئے شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی فوجی نیٹ ورک سرگرم، اربوں ڈالر کے سازو سامان کی درآمد پوسٹ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کرنے والے ٹرمپ کا سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا ایران کی شرائط پر اتفاق کے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، قالیباف اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے، اکثریت سے محروم ایرانی حکام نے اسرائیل نواز نیٹ ورک کے 5 اراکین گرفتار کرلئے

روزانہ کی خبریں

کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جائے، ولی امر مسلمین کی ایرانی فوج کو ہدایت

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کی مکمل تیاری اور جنگی آمادگی ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو درپیش کسی بھی خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور اس سلسلے میں جغرافیائی حدود کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر دشمن دوبارہ فوجی یا دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہیں تو ایران ان کے جواب کا وقت، نوعیت اور طریقۂ کار خود طے کرے گا۔انھوں نے فوج کی دفاعی صلاحیت، انٹیلی جنس نظام اور جدید عسکری ٹیکنالوجی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے اور انھیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے لاحق خطرات کے پیشِ نظر دفاعی حکمتِ عملی اور اہداف کا مسلسل جائزہ لے کر انھیں بہتر بنانا ضروری ہے۔ ان کے بقول عوامی حمایت ملک کی دفاعی طاقت کا ایک اہم ستون ہے۔ ملاقات کے دوران ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ حکام نے ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular