Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

جنرل عاصم منیر کی توثیق، پی ٹی آئی کا بھی خیر مقدم

اسلام آباد: صدر عارف علوی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف توثیق کے بعد کئی روز سے جاری ہیجان ختم ہوگیا۔صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔جنرل سیدعاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور جوائنٹ چیفس تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ تعیناتی کے بعد جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد نے صدر سے ملاقاتیں کیں۔ صدر نے دونوں کو نئی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پرمبارکباد دی۔ دونوں جنرلز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اورجنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی۔ سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ملک میں استحکام کا باعث بنے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ فوج کی نئی قیادت ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular