
جنین : صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ علاقوں میں چار مکانات منہدم اور 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوج نے بیت اللحم میں چھاپہ مار کر چار بہن بھائیوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سولہ سالہ لڑکے کو جیریکو اور ایک نوجوان کو وادی اردن کے قصبے تمون سے حراست میں لیا گیا۔ رام اللہ۔ جنین۔ ہیبرون اور بیت عمر سے بھی گرفتاریاں کی گئیں۔ صیہونی فوج نے قدیم شہر جیریکو کے شمالی گاؤں الجفتلک میں فلسطینیوں کے چار مکانات گرادئے۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنین میں سولہ سالہ لڑکی جانا ماجدی اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے شہید ہوئی۔ صیہونی نے اس سے پہلے دعویٰ کیاتھا کہ اسے فلسطینی بندوق برداروں نے گولی ماری ہے۔


































