Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول اور انتظام ایران کے پاس ہی رہے گا، میجر جنرل یحییٰ رحیم

تہران: ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی مذاکرات کے نتیجے میں بھی آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول اور انتظام اسلامی جمہوریہ کے پاس ہی رہے گا، ولی امر مسلمین کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک طریقہ کار پر متفق ہوگئے تھے تاہم امریکیوں نے اس میں رکاوٹ ڈال دی۔
یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی اپنی سابقہ صورتحال پر واپس نہیں آئے گی اور ایران اس کے انتظام و کنٹرول کو مکمل طور پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج کو بحیرۂ احمر سے اور آبنائے ہرمز کو باب المندب سے جوڑنے کی ایران کی حکمت عملی میدانِ جنگ کی صورتحال تبدیل کردے گی۔ ایرانی عسکری مشیر نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے اہداف اور حکمت عملی ہے اور انہوں نے ہتھیاروں کی تیاری میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اس سے قبل میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو خطے میں جنگ بحرِ ہند اور اس سے آگے تک پھیل سکتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular