
سیول : شمالی کوریا نے پانچ سال بعد ایک بار پھر ایٹمی تجربے کی تیاری کرلی۔جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ جاننا مشکل ہے کہ ایٹمی تجربہ کب ہوگا، لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تیار ہیں۔ اور ممکنہ طور پر وہ ایسا کرینگے۔ شمالی کوریا نے2017 میں ایٹمی تجربہ کیا تھا اگر کوئی جوہری تجربہ کیا جاتا ہے، تو یہ پانچ سال کے بعد پہلا تجربہ ہوگا اور پہلے سے ہی انتہائی کشیدہ وقت میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔


































