Mon Nov 23, 2026

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنگ ختم نہیں ہوئی کہ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ایرانی میڈیا کا ٹرمپ کو جواب معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال پر جنگ دوبارہ شروع کردینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی مشہد میں چاقوؤں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ، دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا

روزانہ کی خبریں

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج

پیرس: فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی بڑھتی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، اس دوران سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹس کے مطابق دوران احتجاج مظاہرین نے پیرس میں زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں نعرے بازی کی۔ انتظامیہ نے احتجاج کے باعث شہر کے ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سکیورٹی سخت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے 70 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112 مقامات پر مظاہرے کیے گئے. منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق کئی بڑے شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مارسیل میں 7 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، 15 دکانوں کے شیشے توڑے گئے۔ اس دوران 10 افراد گرفتار ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بغدڈو شہر میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ 17 مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں۔ پیرس کے نیشن اسکوائر پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق لیون شہر میں مظاہرے میں 4 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ یہاں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نانت میں مظاہروں میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی، یہاں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یکم دسمبر کو ساتواں احتجاج کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں احتجاجی تحریک کے دوران 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک 7 ہزار 184 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں سے 3 ہزار 53 افراد کے خلاف مقدمات کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular