Thu Oct 08, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

سوئیڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک کی بےحرمتی

اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں توہین قرآن کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ دارلحکومت اسٹاک ہوم میں شرپسندوں نے سینٹرل مسجد کے دروازے پر جلا ہوا قرآن مجید لٹکا دیا، زنجیروں میں جکڑے سوختہ قرآنی نسخے کے باعث مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مسجد انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اور منتظمین کو بڑے پیمانے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نسل پرست ہمیشہ ان لوگوں کو بدنام کرنے کی نئی نئی کوششیں کرتے ہیں جو ان کے جیسے نہیں ہیں۔ منتظمین نے کہاکہ جلے ہوئے قرآن کو باندھ کر مسجد کے دروازے پر لٹکانے کا مقصد مسلمانوں کی توہین ہے۔ سوئیڈن میں طویل عرصے سے قرآن جلانے کی مہم زوروں پر ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular