
صحت مند اولاد ایک نعمت
جب بھی امام سجاد علیہ السلام کو یہ خوشخبری دی جاتی کہ آپ کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے تو آپ اس سے پہلے کہ یہ پوچھیں کہ لڑکا ہے یا لڑکی، یہ سوال کرتے: کیا وہ تندرست ہے؟ جب آپ کو بتایا جاتا کہ بچہ تندرست ہے تو آپ فرماتے: سب تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں جس نے مجھے ناقص یا بیمار اولاد نہیں دی۔
مختصر وضاحت:
بیٹا ہو یا بیٹی، دونوں اللہ کی عطا ہیں۔ سب سے پہلی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ اولاد صحت مند ہو۔ آج بھی ہمارے معاشرے میں بیٹی کی پیدائش پر افسوس اور بیٹے کی پیدائش پر خوشی منائی جاتی ہے۔ امام سجادؑ کی یہ سنت ہمیں سکھاتی ہے کہ اصل خوشی اولاد کی صحت پر ہونی چاہیے، جنس پر نہیں۔


































