
نئی دہلی : ہندوستان نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت پر نظریں جما لیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان 2028 سے 2029 کیلئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کیلئے امیدوار ہوگا۔ ہندوستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے مسلسل زور دے رہا ہے اس کا موقف ہے کہ موجودہ پالیسیز معروضی حالات سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہندوستان سلامتی کونسل میں عارضی صدارت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے جو 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔


































