Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

بابری مسجد کی شہادت کا 30 واں سال، ایودھیا میں کرفیو کا سماں

لکھنؤ : بابری مسجد کی شہادت کو تیس سال گذر گئے لیکن ایودھیا میں خوف کے بادل آج بھی منڈلا رہے ہیں۔ ہندوستان میں سپریم کورٹ نے تین سال پہلے بابری مسجد کا تنازع بظاہر تو طے کردیا لیکن اس متنازع فیصلے نے نفرت کی لکیرکو مزید گہرا کردیا۔ ہرسال چھ دسمبر کی طرح رواں سال بھی بابری مسجد کے یوم شہادت پر پراتر پردیش کے ایودھیا اور متھراچمیں کرفیو کا سماں ہے دونوں شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ چپے چپے پر پولیس تعینات ہے۔ سخت سیکیورٹی کے درمیان ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ علاقے میں کسی تقریب کی اجازت نہیں ہے۔ باہر سے آنے والی گاڑیوں اور لوگوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ6 دسمبر 1992 کو ہندوتوا عناصر نے قدیم بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular