واشنگٹن: پینٹاگون کے ایک اعلیٰ مالیاتی اہلکار نے کہا ہے کہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والے تنازع کے بعد سے ایران کے خلاف امریکی جنگی کارروائیوں پر آنے والی لاگت 48 ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے. پینٹاگون میں مالیات کے نائب اہلکار آرتھر ملر نے سینیٹ میں اپنی نامزدگی سے متعلق سماعت کے دوران بتایا کہ اس رقم میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی تبدیلی، فوجی سازوسامان کی مرمت و تبدیلی اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ تاہم اس تخمینے میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان یا ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں میں تباہ ہونے والے بعض ہتھیاروں کی قیمت شامل نہیں ہے، جس کے باعث مجموعی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
جنگی اخراجات سے متعلق یہ اکتوبر کے وسط کے بعد پہلی باضابطہ تازہ کاری ہے۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے سی بی ایس نیوز نے جنگ کی لاگت 47.1 ارب ڈالر بتائی تھی.


































