Sun Nov 08, 2026

جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی کا امریکا کو انتباہ امریکا نے ایران سے روانہ ہونے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنادیا سعودی فضائیہ کا یمن پر وحشیانہ حملہ، 33 افراد شہید، 39 زخمی عراقچی کے 48 گھنٹوں کے دوران 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے امریکا کو خطے میں فوجی اڈے دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی فوج عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست ایران اور امریکا کے مذاکرات ناکام ہونے کی رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں، قطر حملہ کیا تو یورپ کو نشانہ بنائیں گے، تیل 150 ڈالر کا ہو جائے گا، ایران امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش ناکام، وائٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کا دعویٰ ایلون مسک کو ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑ گئی، 120 ارب ڈالر کا جھٹکا نئی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران ترک پارلیمنٹ کی مکہ دفاعی معاہدہ کی توثیق

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش ناکام، وائٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب سے بھاری اسلحے اور گولہ بارود سے لیس مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس کے قریب پارکنگ میں کھڑی ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس کے دوران تین مختلف آتشیں ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
امریکی حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت رونی یورڈریکس گوانیپا چرینوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق وینزویلا سے بتایا جاتا ہے اور وہ 2024 سے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا، رپورٹس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر حکام کو بتایا کہ اس کے ذہن میں آوازیں آرہی تھیں جو اسے امریکی دارالحکومت آنے اور صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیے کہہ رہی تھیں۔ سیکرٹ سروس کے مطابق ملزم جس گاڑی میں سوار تھا وہ بھی چوری شدہ تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular