Sat Nov 07, 2026

عرب امارات میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد، مزید فوج تعینات ہونے کا امکان عراق کا ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین دینے سے انکار امریکا کی ایران سے جنگ بندی کیلئے چین سے مدد کی درخواست ایران اور امریکا کے مذاکرات ناکام ہونے کی رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں، قطر حملہ کیا تو یورپ کو نشانہ بنائیں گے، تیل 150 ڈالر کا ہو جائے گا، ایران امریکی صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش ناکام، وائٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص گرفتار امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کا دعویٰ ایلون مسک کو ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑ گئی، 120 ارب ڈالر کا جھٹکا نئی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، ایران ترک پارلیمنٹ کی مکہ دفاعی معاہدہ کی توثیق ایران دشمنی میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں میں کوئی فرق نہیں، آیت اللہ محمد حسن اختری نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم، عرب جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کردی ایران اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایرانی عدالتیں امریکا کے خلاف 300 ارب ڈالر مالیت کے فیصلے جاری کرچکی میجر جنرل محسن رضائی کی روسی صدر سے ملاقات، ولی امر مسلمین کا پیغام پہنچایا

روزانہ کی خبریں

ایران اور امریکا کے مذاکرات ناکام ہونے کی رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں، قطر

دوحہ: قطر نے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انھیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے منسوب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ اور ایران کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ قطر کے بین الاقوامی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کے بیانات کو جان بوجھ کر ان عناصر نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے جو خطے میں جنگ اور عدم استحکام کے تسلسل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بیان کے مطابق ان میں سے بہت سے دعوے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور کشیدگی میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر کے وزیرِ اعظم نے واضح کیا ہے کہ دونوں فریق اب بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور قطری ثالث امریکہ اور ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ جاری مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular