تل ابیب : اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات ختم ہو گئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے لیے کسی کی بھی حمایت سے انکار کردیا، یہ جماعت قدامت پسند طلبہ کو فوجی سروس سے استثنٰی دینے کا قانون منظور نہ ہونے پر ناراض ہے۔ انتخابات میں گیارہ نشستیں حاصل کرنے والے عرب سیاسی اتحاد جوائنٹ لسٹ اور 8 نشستیں حاصل کرنے والی عرب جماعت رام نے یاشر پارٹی کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ کی حمایت کردی جس کے بعد انہیں اگلی اسرائیلی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
رام کے سربراہ منصور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت سازی کےلیے آئزن کوٹ کی حمایت اس لیے کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا حکومت بنانا ممکن ہے۔ عرب جوائنٹ لسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے وزیراعظم کے لیے صدر اسحاق ہرزوگ کو گادی آئزن کوٹ کا نام تجویز کریں گے۔ اس پیشرفت کے بعد آئزن کوٹ کو کنیسٹ میں 67 ارکان کی منظوری مل جائے گی جو کہ درکار 61 ارکان سے بھی زیادہ ہے۔


































