
ماؤں کی محبت اور ہمدردی اور باپ کی دور اندیشی
ماؤں کی محبت ایسی ہونی چاہئے کہ بچوں میں خودسازی پیدا ہو اور وہ مستعد اور محنتی بن کر نکلیں وگرنہ ماؤں کی بے جا محبت انھیں آرام طلب اور اپنی خواہشات کا غلام بنا کر رکھ دے گی۔ باپ کی تدبیر اور دوراندیشی کا تقاضہ یہ ہے کہ بچوں میں بھی وہی دوراندیشی اور سوجھ بوجھ پیدا ہو وگرنہ دوسری صورت میں بچے کاہل اور نافرمان بن کر نکلیں گے۔


































