Thu Apr 18, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو غلط ثابت کردیا، ایرانی صدر عالمی بےحسی برقرار، غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید دو ریاستی حل کی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکا برطانوی وزیر خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت حزب اللہ کے 2 کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کے بھرپور جوابی وار چہرے کی شناخت کے جدید نظام کا غزہ میں استعمال اکبرالدین اویسی نے دونوں بھائیوں کے قتل کے خدشات ظاہر کردئے اسرائیلی جارحیت پر خاموش ایرانی حملہ کی مذمت میں آگے آگے ہیں، ترک صدر غزہ میں یومیہ سینکڑوں افراد بھوک سے مر سکتے ہیں، ٹیڈروز غزہ میں صیہونی درندگی جاری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اسرائیل سے معاہدہ پر احتجاج، گوگل ملازمین گرفتار متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی ایران میں اسرائیلی جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

روزانہ کی خبریں

فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی صدر

ریاض: چین کے صدر شی جن پنگ نے دورۂ سعودی عرب کے دوران اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے بھی اہم ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔چینی صدر نے ریاض میں فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاحتی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ اسی طرح معیشت، تجارت اور تکنیکی تعاون سمیت آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کے دو سیشن ہوئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور خطے میں عالمی یا علاقائی صورتحال میں جو تبدیلی بھی رونما ہو اس سے قطع نظر فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلق گزشتہ 5 دہائیوں سے زائد عرصے پر میحط ہے۔ فلسطینی مہاجرین کو بڑی تعداد میں کورونا اور دیگر ویکسینز فراہم کی ہیں اور فلسطین کی معیشت اور عوام کی بہبود کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا پر خلوص اور قابل اعتماد دوست ہے اور اس نے ہمیشہ سیاسی معاشی، اخلاقی اور دیگر محاذوں پر فلسطین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ صدر محمود عباس نے چین کے معاشی راہداری کے پراجیکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ فلسطینی عوام کو چین کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular