
نیویارک: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے درمیان ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیڈرسن نے شام کے وزیر خارجہ کو اپنے علاقائی دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ فیصل مقداد نے اس موقع پر کہا کہ شامی عوام کو دہشت گردی کے نتیجے میں جنم لینے والی مشکلات اور یک طرفہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔ امریکا اور ترکیہ کے فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی بھی ایک اہم چیلنج ہے جو شام کے اقتدار اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


































