Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں

اسلام آباد: پاکستان اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی اور اسرائیلی سفیر جوناتھن پیلڈ کے درمیان جنیوا میں اقوام متحدہ کے ایک اہم فورم کے تحت سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ یہ ملاقات 16 نومبر کو جنیوا میں کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ (Conference on Disarmament) کے اجلاس کے سلسلے میں ہوئی، جہاں اسرائیل کے نئے مستقل نمائندے جوناتھن پیلڈ نے کانفرنس کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اسرائیلی سفیر نے سوشل میڈیا پر اس موقع کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طاہر اندرابی کو اسناد پیش کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چار دن بعد وضاحتی بیان میں ملاقات کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ طاہر اندرابی نے یہ اسناد دوطرفہ سفارتی ملاقات کے طور پر نہیں بلکہ کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کے صدر کی حیثیت سے وصول کیں۔ اسی طریقہ کار کے تحت ترکیہ، آئرلینڈ، جرمنی، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کے نئے نمائندوں کی اسناد بھی وصول کی گئیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا پاکستان کی اسرائیل سے متعلق قومی پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular