Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

امریکا نے جعلی ثبوتوں کی بنیاد پر عراق پر حملہ کیا، سابق فرانسیسی وزیر دفاع

پیرس : فرانس کی سابق خاتون وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری نے تسلیم کیا ہے کہ عراق پر امریکا کی فوج کشی غلط اورجعلی ثبوتوں کی بنیاد پر تھی۔ فرانس نے امریکی قیادت کی طرف سے عراق پر حملے کے لیے پیش کئےگئے جواز مسترد کر دیے تھے۔ امریکا نے عراق میں گندم کے گوداموں کی تصاویر کو میزائل ڈپو بنا کرپیش کیا تھا اور ہم جانتے تھے کہ یہ گندم کے گودام ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2002ء میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ رمز فیلڈ نے یورپی وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں امریکی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر پر روشنی ڈالی۔ اس میں انہوں نے ایک عراقی شہری سہولت کو دکھایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ جگہ میزائل داغنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی وزیر دفاع نے اسی جگہ کی لی گئی تصاویر دکھائیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گندم کے گودام تھے۔مائیکل ایلیٹ میری نے کہا کہ اس دور کے آغاز میں ہم پراگ یا وارسا میں ایک میٹنگ میں ملے تھے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ یورپیوں کو عراق میں آپریشن میں حصہ لینے پر آمادہ کرنا چاہتا تھا، وہ بہت سے ہتھیاروں کے ساتھ آیا تھا۔ سیٹلائٹ کی تصاویر سے اس نے ہمیں دکھایا اس نے تصاویر پیش کیں۔ میزائل لانچرز کی مبینہ تصاویر دکھائیں اور کہا کہ صدام حسین ان پلیٹ فارمز کو میزائل لانچ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔فرانس کی سابق وزیر دفاع نے کہاکہ جب رمز فیلڈ نے تصویریں دکھائیں تو میں نے فرانسیسی سیٹلائٹ کی لی گئی تصاویر دکھائیں جو مختلف زاویے سے لی گئی تھیں جو ظاہر کرتی تھیں کہ اس کا تعلق گندم کے گودام تھے۔ اگر ہمارے پاس امریکی تصویروں کے علاوہ کچھ نہ ہوتا تو شاید ہم بھی یہی تشریح اختیار کر لیتے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ جو کچھ بھی امریکا نے عوامی سطح پر پیش کیا وہ بڑی حد تک غلط حقائق پر مبنی تھا اور میرا ماننا ہے کہ کولن پاول سے جب میں ملی تو انہوں نے بھی عراق پر چڑھائی کے جعلی ثبوتوں کا اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular