تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارتِ خارجہ کے صوبائی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے جغرافیائی حجم کے باعث ملک کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ اس کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ملک میں متعدد صوبے ہیں جن میں سے ہر ایک مختلف صلاحیتوں کا حامل ہے۔ ان صوبوں کے پڑوسی ممالک کے سرحدی صوبوں کے ساتھ وسیع روابط ہیں، آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سرحد کے دونوں جانب لوگوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتے موجود ہیں۔ ملک کے صوبوں، خصوصاً سرحدی صوبوں میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے جانے والے راستوں کو دوبارہ کھول سکتی ہیں۔ وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے نزدیک تہران کو اپنی سفارت کاری اس انداز سے آگے بڑھانی چاہیے کہ ملک پر عائد پابندیوں کی اہمیت اور اثرات کم سے کم ہوتے جائیں۔

































