Mon Nov 23, 2026

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جنگ ختم نہیں ہوئی کہ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ایرانی میڈیا کا ٹرمپ کو جواب معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال پر جنگ دوبارہ شروع کردینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی مشہد میں چاقوؤں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ، دونوں حملہ آور قابو کر لیے گئے ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں

روزانہ کی خبریں

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

استنبول: ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، جس کے بعد عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تین دہائیوں سے جاری سفارتی عمل کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں امریکا کی عدم شرکت اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے فوسل فیول کے استعمال میں کمی سے متعلق تجاویز کی مخالفت شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے کانفرنس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چھوٹے جزیرہ نما ممالک نے عالمی برادری کی سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ عالمی کانفرنسیں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں تاہم قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک اب موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھوٹے بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔
ماحولیاتی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی اتفاق رائے کا موجودہ نظام اصلاحات کا متقاضی ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی اہمیت برقرار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular