Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

رحم دل و بہادر سنی عالم کے قتل کے پس پردہ عناصر ایرانی عوام کے اتحاد و خوشحالی کے مخالف ہیں، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیستان و بلوچستان میں معروف سنی عالم دین مولوی عبدالواحد ریگی کے اغوا اور ان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں نے درحقیقت تمام ایرانی نسلی گروہوں کی خوشحالی اور اتحاد کی مخالف جماعتوں کی خدمت کی ہے آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور سنجیدگی سے قانونی کارروائی کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس رحم دل اور بہادر عالم کے اغوا اور شہادت نے میرے دل کو بہت غم سے بھر دیا۔ یہ جرم کرنے والے ہمارے بلوچ ہم وطنوں کی خوشحالی اور پوری ایرانی قوم کے اتحاد کے مخالف دشمنوں کے بے غیرت کرائے کے سپاہی ہیں۔ متعلقہ اداروں کا فرض ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف تیزی اور سنجیدگی سے قانونی چارہ جوئی کریں اور انہیں سزا دیں ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سنی عالم دین کے اہل خانہ اور صوبہ سیستان و بلوچستان کی تمام آبادی بالخصوص خاش اور ایران شہر کے باشندوں کے ساتھ تعزیت کی اور تمام ایرانیوں کیلئے خدا کی رحمت کی دعا کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular