Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی دشمن کو مجرمانہ کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی، حماس،اسلامی جہاد

فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو مجرمانہ کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہاکہ فلسطینیوں کی یہ تحریک راہ آزادی میں اپنے نوجوان فرزندوں کے خون کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔ شہدا کا خون، راہ جہاد کی گاڑی آگے بڑھانے کے لئے ایسے ایندھن کی مانند ہے کہ جس کے نتیجے میں صیہونی دشمن کو کاری ضربیں لگتی ہیں ۔ ایسے واقعات سے نہ صرف یہ کہ صیہونی حکومت کی جارحیت بے نقاب ہوجاتی ہے بلکہ وہ اس خون ناحق کے مقابلے میں بالکل بے بس بھی نظر آتی ہے۔ صیہونی حکومت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی۔ حماس کے سینئر رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور قابض حکومت کے خلاف مزاحمتی مہم کو تقویت بخشے گا۔ جنین میں ٹارگٹ کلنگ کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ مزاحمتی گروہ جرم کا جواب دینے کے لیے ایک مناسب طریقہ تلاش کریں گے اور دشمن کو مقدس مقامات کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular